ایران، تار فیکٹری میں آتشزدگی 3 افراد ہلاک ، 2 زخمی

جمعرات 25 جنوری 2018 14:30

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2018ء) جنوبی ایران کے شہر بندرعباس میں تار فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث 3 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق شہر بندرعباس میں قائم ایک تار فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث 3 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں تاہم حکام کے مطابق زخمی افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں موجود ایندھن ٹینک میں آگ بھڑکنے کے باعث یہ واقعہ پیش آیا ہے جبکہ آگ بجھانے والا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :