نیب نے اسحاق ڈارکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو دوبارہ خط لکھ دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 25 جنوری 2018 12:26

نیب نے اسحاق ڈارکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو دوبارہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری۔2018ء) قومی احتساب بیورو(نیب )نے اسحاق ڈارکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو دوبارہ خط لکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے وزارت داخلہ کا اعتراض مسترد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق، وزات داخلہ نے اسحاق ڈارکے بیرون ملک ہونے کے باعث نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے انکارکر دیا تھا۔نیب حکام کے مطابق، وزارت داخلہ کا موقف مستردکرتے ہوئے نیب نے اسحاق ڈارکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو دوبارہ خط لکھ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :