نیپرا نے بجلی قیمتوں میں 2روپے99پیسے کمی کی منظوری دیدی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 25 جنوری 2018 12:25

نیپرا نے بجلی قیمتوں میں 2روپے99پیسے کمی کی منظوری دیدی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری۔2018ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ نیپراکے چیئرمین طارق سدوزئی کی سربراہی میں سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ردو بدل کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ بجلی کی مجموعی پیداوار 7ارب 76 کروڑ یونٹ رہی جن پر 40 ارب 6 کروڑ روپے لاگت آئی، دسمبر میں بجلی کی پیداوار پر ایندھن کی لاگت 5 روپے 11 پیسے فی یونٹ رہی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے ایندھن کی لاگت میں 8 روپے 10 پیسے فی یونٹ وصول کیے۔

نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو21 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا تاہم اس کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :