جامعہ کراچی میں سالانہ جلسہ تقسیم اسنادکے لئے ریہرسل کل ہوگی،تدریسی عمل معطل رہے گا

جمعرات 25 جنوری 2018 12:44

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2018ء) جامعہ کراچی کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کے لئے ریہرسل کل جمعہ کو ہوگی ۔طلبہ اکیڈمک گان پہن کر صبح10 بجے ولیکا گرانڈ میںریہرسل کریں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب کل ہفتہ کوہوگی۔جامعہ کراچی میں آج اور مارننگ وایوننگ اوقات میں کسی قسم کی پبلک ڈیلنگ نہیں ہوگی اور کلاسیں معطل رہنے کے ساتھ متحان بھی نہیں ہونگے ۔ صرف ڈگری اور گولڈ میڈل کے حصول کے امیدواروں کو ہی جامعہ آنے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :