”فیک نیوز“ جنگی محاذ کے آلات ہیں جن کے خطر نا ک نتائج ہو سکتے ہیں۔بلاول بھٹو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 25 جنوری 2018 10:16

”فیک نیوز“ جنگی محاذ کے آلات ہیں جن کے خطر نا ک نتائج ہو سکتے ہیں۔بلاول ..
ڈیوس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری۔2018ء)امریکا اور مغربی دنیا کے بعد ”فیک نیوز“کو پاکستانی سیاستدانو ں نے بھی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے-پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غلط معلومات اور جھوٹی خبریں(فیک نیوز) جنگی محاذ کے آلات ہیں جن کے خطر نا ک نتائج ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سوئٹزرلینڈ میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے دوران جھوٹی خبریں اور حقیقی سیاست کے عنوان سے ہونے والے سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جھوٹی خبروں نے امریکی صدا ر تی انتخابات کے دوران نمایاں مقام حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹی خبریں زمانہ قدیم سے چلی آ رہی ہیں لیکن لوگوں کو چاہیے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے خود کو صحیح معلومات سے باخبر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان میڈیا کو بدنام کرنے کے لیے مختلف الفاظ استعمال کرتے ہیں لیکن معتبر خبریں غیر روایتی قابل اعتماد ذرائع سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹی خبروں سے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پسندیدہ لقب ہے اور کچھ روز قبل ہی انہوں نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کر کے سال کے سب سے جھوٹے نیوز ایوارڈز کا اعلان کیا تھا۔