راﺅ انور نے اپنے خلاف تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 25 جنوری 2018 10:16

راﺅ انور نے اپنے خلاف تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری۔2018ء)سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار نے اپنے خلاف مقدمے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے حساس اداروں پر مشتمل جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔روپوش ہونے والے راﺅ انوار نے ایک ویڈیو بیان میں دعوی کیا ہے کہ نقیب اللہ قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے بعض پولیس افسران ان کے دشمن ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق راﺅ انوار نے کہا ہے کہ وہ ملک سے فرار نہیں ہورہے، اہل خانہ سے ملاقات کے لیے جانا کوئی جرم نہیں جبکہ قانونی مشیر ان کیخلاف درج ہونے والی ایف آئی آر کا جائزہ لے رہے ہیں اور بہت جلد وہ خود عدالت میں پیش ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ثناءاللہ عباسی اور مخالفت کرنے والے سی ٹی ڈی افسران کے اپنے ہاتھ صاف نہیں،ان کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں جو جلد منظر عام پر لاﺅں گا۔

(جاری ہے)

راﺅانوار نے کہا کہ مقدمہ درج کرانے والے کچھ پولیس افسران ان سے ذاتی بغض رکھتے ہیں یہی افسران نقیب اللہ کے ورثا کو گمراہ کررہے ہیں۔راﺅ انوار نے سوال کیا کہ ثناءاللہ عباسی بتائیں انہوں نے آج تک کتنے کامیاب آپریشن کئے ہیں؟ بتایا جائے کہ آج تک سی ٹی ڈی نے جو پولیس مقابلے کیے ان میں کتنے اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے؟انہوں نے کہا کہ وہ ایک پروفیشنل پولیس افسر ہیں اور یہ تاثر درست نہیں کہ انہوں نے ذاتی حیثیت میں کوئی مقابلہ کیا ہے۔