زینب کے والد نے اپنی بیٹی کے قاتل کی گرفتاری پر تحفظات کا اظہار کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 جنوری 2018 00:27

زینب کے والد نے اپنی بیٹی کے قاتل کی گرفتاری پر تحفظات کا اظہار کر دیا
قصور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جنوری 2018ء) زینب کے والد نے اپنی بیٹی کے قاتل کی گرفتاری پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زینب کے والد نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی بیٹی کے قاتل کی گرفتاری پر عدمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ زینب کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے دل کو اب بھی سکون نہیں مل پا رہا۔ ان کے ذہن میں قاتل کے حوالے سے کئی سوالات گردش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

زینب کے والد نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی قاتل سے ملاقات کروائی جائے۔ وہ قاتل سے کچھ سوالات کرنا چاہتے ہیں۔ جب تک ان کی قاتل سے ملاقات نہیں کروائی جاتی، انہیں اطمینان حاصل نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے گزشتہ روز اپنے وزراء کے ہمراہ اور زینب کے والد کو ساتھ بٹھا کر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران نامی قاتل کو پکڑ لیے جانے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اس پریس کانفرنس میں ہی شہباز شریف نے زینب کے والد کو ان کی بات مکمل کرنے سے روکتے ہوئے ان کا مائیک اٹھوا دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :