برازیل کے ساحل پر 22 سال سے ریت کے قلعے میں رہنے والا حیرت انگیزشخص

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 24 جنوری 2018 23:53

برازیل کے ساحل پر 22 سال سے ریت کے قلعے میں رہنے والا حیرت انگیزشخص

برازیل سے تعلق رکھنے والا مارسیومیزایل  22 سالوں سے ساحل پر ریت سے بنے قلعے پر راج کر رہا ہے۔مارسیو ریت کے قلعے میں رہنے کی وجہ سے ریوڈی جنیرو جیسے مہنگے شہر میں بھی رہائش کے اخراجات بچا رہا ہے۔ریت کے قلعے جیسی ”غیر معمولی “ رہائش گاہ کی بدولت مقامی لوگ اسے شہنشاہ سمجھتے ہیں۔ مارسیو بھی شہنشاؤں کی طرح ہر وقت اپنے سر پر تاج رکھتا ہے۔

مارسیو کو  مطالعہ کرنے، گولف کھیلنے اور مچھلی پکڑنے کا جنون ہے۔
بے چارہ مارسیو سر پر تاج رکھ کر بے شک خود کو شہنشاہ ظاہر کرے لیکن اسے کسی غریب مزدور کی طرح اپنے ریت کے قلعے کی خود ہی مرمت کرنا پڑتی ہے۔وہ باقاعدگی سے اپنے ریت کے قلعے پر پانی ڈالتا ہے تاکہ ریت خشک ہونے کی وجہ سے اس کا محل گر نہ جائے۔
مارسیو کا کہنا ہے کہ وہ ایک ساحلی علاقے میں پلا بڑھا ہے، لوگوں کو ساحلی علاقوں میں رہنے کے لیے بھاری رقم خرچ کرنا پڑتی ہے لیکن اسے کچھ بھی خرچ کرنا نہیں پڑتا۔

(جاری ہے)


مارسیو کا ریت کا قلعہ صرف تین مربع میٹر پر مشتمل ہے۔ قلعے کے چھوٹے سے کمرے میں کتابیں بھری پڑی ہے۔ مارسیو کا کہنا ہے کہ جب بہت زیادہ بارش ہوتو کسی دوست کے اپارٹمنٹ میں سو جاتا ہے ورنہ اسے ساحل پر بھی سونا پڑے تو سو جاتا ہے۔ مارسیو کا کہنا ہے کہ جب بھی اس کا قلعہ گرے ، وہ اسے دوبارہ تعمیر کر لیتا ہے۔