زینب کیس کے ملزم کو سزا دینے کے حوالے سے معروف صحافی کا سروے

عوام نے زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو سر عام پھانسی دینے کی حمایت کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 24 جنوری 2018 23:41

زینب کیس کے ملزم کو سزا دینے کے حوالے سے معروف صحافی کا سروے
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24جنوری 2018ء ):زینب کیس کے ملزم کو سزا دینے کے حوالے سے معروف صحافی کے سروے میں عوام نے زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو سر عام پھانسی دینے کی حمایت کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی وسیم بادامی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرزینب کیس کے ملزم کو سزا دینے کے حوالے سے ایک سروے کروایا گیا۔سروے میں عوام سے پوچھا گیا کہ وہ ملزم عمران کے لیے کیا سزا تجویز کرتے ہیں۔مختلف آپشنز میں سر عام پھانسی ،عدلیہ جو بھی فیصلہ کرے اور کچھ مزید شامل تھیں ۔سروے میں ہزاروں شرکا نے اپنی رائے کا اظہار کیا جس میں سے 81فیصد نے زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو سر عام پھانسی کا دینے کا مطالبہ کر دیا۔