اسرائیلی صحافی کےنئی کتاب میں یاسرعرفات کی موت سےمتعلق اہم انکشافات

اسرائیل نےیاسرعرفات کےقتل کیلیے4ایف16طیارےاسٹینڈبائی رکھےتھے،طیارےنومبر1982سےجنوری1983تک اسٹینڈبائی رکھےگئےتھے،ایف16طیاروں نے5دفعہ مختلف مسافرطیاروں کیجانب اڑان بھری

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 24 جنوری 2018 23:32

اسرائیلی صحافی کےنئی کتاب میں یاسرعرفات کی موت سےمتعلق اہم انکشافات
تل ابیب (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24جنوری 2018ء ):اسرائیلی صحافی کےنئی کتاب میں یاسرعرفات کی موت کے عرصے بعد انکی موت کے حوالے سے اہم انکشافات کر دئیے۔ کتاب میں انکشاف کیا گیا کہ اسرائیل نےیاسرعرفات کےقتل کیلیے4ایف16طیارےاسٹینڈبائی رکھےتھے،طیارےنومبر1982سےجنوری1983تک اسٹینڈبائی رکھےگئےتھے،ایف16طیاروں نے5دفعہ مختلف مسافرطیاروں کیجانب اڑان بھری۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی صحافی رونین برگ مین کےنئی کتاب میں یاسرعرفات کی موت کے عرصے بعد انکی موت کے حوالے سے اہم اور حیران کن انکشافات کر دئیے۔کتاب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل نےیاسرعرفات کےقتل کیلیے4ایف16طیارےاسٹینڈبائی رکھےتھے۔طیارےنومبر1982سےجنوری1983تک اسٹینڈبائی رکھےگئےتھے۔جنگی طیاروں کویاسرعرفات کامسافرطیارہ تباہ کرنےکاٹاسک دیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

ایف16طیاروں نے5دفعہ مختلف مسافرطیاروں کیجانب اڑان بھری۔کتاب میں مزید لکھا گیا ہے کہ ایک مرتبہ ایف16نےبوئنگ707کےقریب پہنچ کرمواصلات میں خلل ڈالا۔ایتھنزایئرپورٹ پراسرائیلی انٹیلی جنس اہلکاریاسرعرفات کےمنتظررہےتھے۔اسرائیل سمجھتاتھاکہ عرفات کاخاتمہ فلسطینی ریاست کاخاتمہ ہوگا۔یاسرعرفات کوانٹرویوکےدوران صحافی سمیت مارنےکافیصلہ بھی کیاگیاتھا۔اسرائیلی انٹیلی جنس اسرائیلی صحافی یوری انویری کوٹریک کرتی رہی۔یاسرعرفات کی فراست نےدونوں کوبچالیا۔عرفات کی موجودگی یقینی نہ ہونےپرلڑاکاطیاروں نےرخ موڑاتھا۔