کراچی میں بچے کو تشدد سے ہلاک کرنے والے قاری کو والدین نے معاف کر دیا

ہمارا اب بچے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ،ہم نے بچے کو اللہ کی راہ میں دے دیا ہے ،والدین کا موقف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 24 جنوری 2018 23:20

کراچی میں بچے کو تشدد سے ہلاک کرنے والے قاری کو والدین نے معاف کر دیا
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24جنوری 2018ء ):کراچی میں بچے کو تشدد سے ہلاک کرنے والے قاری کو والدین نے معاف کر دیا۔بیٹے کےقاتل کو معاف کرتے ہوئے بچے کے والدین نے موقف اپنایا ہے کہ ہمارا اب بچے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ،ہم نے بچے کو اللہ کی راہ میں دے دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق مدرسے کے طالبعلم کا استاد کی مار سے ہلاک ہو جانے کا یہ اندوہناک واقعہ کراچی کے علاقے میں بن قاسم میں پیش آیا جہاں دس سالہ بچے کو والدین نے دینی تعلیم کے لیے مدرسے میں داخل کروایا تھا لیکن بچہ وہاں کے استاد قاری نجم الدین کے تشدد سے تنگ آ کر بار بار بھاگ جاتا۔

آخری مرتبہ بچہ اتوار کو مدرسے سے فرار ہوا مگر والدین نے بچے کو دوبارہ پکڑ کر قاری نجم الدین کے حوالے کر دیا اور کہا کہ اسے سزا دو۔

(جاری ہے)

قاری نے بچے کو اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ بچہ تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔بچے کو تشدد سے ہلاک کرنے والے قاری کو والدین نے معاف کر دیا۔بیٹے کےقاتل کو معاف کرتے ہوئے بچے کے والدین نے موقف اپنایا ہے کہ ہمارا اب بچے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ،ہم نے بچے کو اللہ کی راہ میں دے دیا تھا۔والدین نے بچے کا پوٹمارٹم کروانے سے بھی انکار کر دیا۔جس پر پولیس نے اس بچے کا وارث بن کر اسکا پوسٹ مارٹم کروایا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسکو گرفتار کیا۔