مظفرگڑھ میں10اوباشوں نے والدین کے سامنے ماں اور بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 24 جنوری 2018 23:02

مظفرگڑھ میں10اوباشوں نے والدین کے سامنے ماں اور بیٹی کو اجتماعی زیادتی ..
مظفر گڑھ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جنوری 2018ء):مظفرگڑھ کے علاقے شاہ جمال میں10اوباشوں نے والدین کے سامنے ماں اور بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے خاتون اپنے والدین کے ساتھ رہائش پذیرتھی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات علاقے کے بااثرافراد جن میں خضر، بلال ، عامر ، آصف ، کامران، عمران اوردیگر 4 نامعلوم افراد شامل ہیں یہ سب اس خاتون کے گھرمیں داخل ہوئے، انہوں نے دروازہ توڑکر کمرے میں موجود 10 سالہ بیٹے سے موبائل فون اور رقم چھین لی۔

ملزمان نے مزاحمت پرخاتون اوراس کی بیٹی کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔اس کے بعد ماں بیٹی کوقریبی کھیتوں میں لے گئے جہاں خاتون کے والد منظورحسین اوروالدہ ظہراں مائی کے سامنے رات بھرماں بیٹی سے زبردستی اجتماعی زیادتی کی اورفرارہوگئے، پولیس تھانہ شاہ جمال نے خاتون کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتارنہیں ہوسکا۔