موجودہ کابینہ نے 8 گھنٹوں پر مشتمل پہلے اجلاس میں بلوچستان کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں ،میر سرفراز احمد بگٹی

موجودہ حکومت نے 2015ء میں محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کا امتحان پاس کرنے والے 180 امیدواروں کو فوری طورپر ملازمت دینے اعلان جبکہ اور دیگر محکموں میں خالی آسامیوں پر بھی بھرتی کا عمل جلدمکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،صوبائی وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس

بدھ 24 جنوری 2018 23:03

موجودہ کابینہ نے 8 گھنٹوں پر مشتمل پہلے اجلاس میں بلوچستان کے لئے اہم ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2018ء) صوبائی وزیر داخلہ و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے 2015ء میں محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کا امتحان پاس کرنے والے 180 امیدواروں کو فوری طورپر ملازمت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر محکموں میں خالی آسامیوں پر بھی بھرتی کا عمل جلدمکمل کیا جائے گا اور معذور افراد کے 5 فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا صوبائی کابینہ کا ہر ہفتہ اجلاس منعقد ہوگا جس میں تمام امور کی انجام دہی کو یقینی بنانے کے لئے مانیٹرنگ کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے تاکہ کم وقت میں زیادہ کام کرکے عوام کی مشکلات کو کم کر سکیں بلوچستان کے ٹرانسپورٹر اور عوام کسی بھی چیک پوسٹ پر کوئی بھتہ نہ دیں اگر کوئی یہ غلط کام کرتا ہے تو اس کی اطلاع ہمیںدیں بلوچستان سے کرپشن ختم کرکے صوبہ سے انسرجنسی اور دہشت گردی کو ختم کیا جاسکتا ہے کوئٹہ سیف سٹی منصوبہ پر اگلے ہفتہ کام کا آغاز ہونے کی امید ہے اس کو ہم جلد ہی شروع کرنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے وزیراعلیٰ بننے کے بعد کابینہ کے پہلے طویل 8 گھنٹوں پر مشتمل اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے بارے میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی میر عامر رند ‘صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود خان ‘صوبائی مشیرخوراک میرضیاء اللہ لانگو اورمیر فائق خان جمالی بھی موجود تھے میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ موجودہ کابینہ نے اپنا 8 گھنٹوں پر مشتمل پہلا اجلاس منعقد کرکے اس میں بلوچستان کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں جس میں 2015ء میں محکمہ تعلیم میں 180 امیدواروں نے این ٹی ایس کا امتحان پاس کیا تھا لیکن انہیں ملازمت نہیں دی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ہائی کورٹ کی جانب سے انہیں ملازمت دینے کا فیصلہ آیا تھا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جس کے بعد حکومت فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل میں چلی گئی ہم نے اس اپیل کو واپس لینے کا فیصلہ لیتے ہوئے مذکورہ 180 نوجوانوں کو جلد ازجلد ملازمت دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بھرتی کے عمل کو مکمل کیا جاسکے اسی طرح سوسل ویلفیئر محکمہ میں صوبہ کے خصوصی افراد کی صحیح تعداد کا تعین کرنے کے لئے کام کررہے ہیں تاکہ انہیں روزگار کے مواقعے فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ریلیف فراہم کریں ان کے لئے انڈولمنٹ فنڈ قائم کررہے ہیں تاکہ انہیں ماہانہ بنیادوں پر خرچہ دیکر ان کو ریلیف دے سکیں اور ان کے ملازمت کے 5 فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے اس کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں صوبائی کابینہ کی ہر ہفتے میٹنگ ہوگی اور تمام سیکرٹریز سے کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں عملدرآمد کیساتھ ساتھ اس کی پراگرس معلوم کی جائے گی تاکہ امورکی انجام دہی کو یقینی بنایا جاسکے اور مانیٹرنگ کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے کابینہ نے سبی میں میر چاکر رند یونیورسٹی کے قیام کی فوری طورپر منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سابقہ دور میں سبی اور لہڑی کو الگ ضلع بنایا گیا تھا کابینہ نے صحبت پور اور سبی ‘ لہڑی کی سابق حیثیت بحال کر دی ہے بھاگ کو بولان سے الگ کیا گیا ہے انہوںنے کہا کہ کابینہ کے اس فیصلے میں 2013ء سے قبل کی پوزیشن بحال کی گئی ہے اور محکمہ بلدیات کے مسائل کے حل کو یقینی بناتے ہوئے ان کی تنخواہیں مراعات اورپنشن کے حوالے سے منظوری دیتے ہوئے دیگر مسائل کو اگلے اجلاس میں مکمل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی شاہرائوں پر قائم چیک پوسٹوں پر کوئی بھی ٹرانسپورٹر اور شہری ان کو بھتہ نہ دیں اگر کوئی ایسا کام کررہا ہے تو اس کی ویڈیو ہمیں دی جائے میں میڈیا کے توسط سے اس گھنائونے عمل کا قلع قمع کرونگا تاکہ اس ناسور کو ختم کیا جاسکے تمام غیر قانونی اقدامات کا سدباب کرنے کی کوشش کررہے ہیں سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بارڈرز پر سختی کی جائے گی قلعہ سیف اللہ ‘ پنجگور سمیت دیگر سرحدی مقامات پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے کام کریںگے پولیس کے شہداء پیکج کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت اس پر کام کررہی ہے ہم نے منظوری دے دی ہے کیونکہ انہوں نے قربانیاں دیکر امن کی بحالی کی یقینی بنایا ہے شہداء ہمارے محسن ہیں ہم ان کے خاندانوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا چاہتے ہیں ایف سی ‘ پولیس اور لیویز کو دیئے گئے اینٹی سمگلنگ کے اختیارات واپس لے رہے ہیں پولیس اور لیویز کو اس سے فوری طورپر ختم کریں گے ایف سی کے معاملات کے بارے میں متعلقہ فورم پر بات کریں گے سول ڈیفنس کے ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے منظوری دے دی گئی ہے ان کی ویلفیئر کے حوالے سے جو مسائل ہیں انہیں حل کرنے کے لئے کام کررہے ہیں کیونکہ حکومت کم وقت میں زیادہ کام کرنے کی خواہاں ہے اس کے لئے ہرممکن تعاون کریں گے کیونکہ گڈگورننس کے عمل کو یقینی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے اگر اس پر نیک نیتی سے قابو پاتے ہوئے اس میں کمی لے آئے تو یہ ہماری کامیابی ہے اس پر قابو پا کر بلوچستان سے دہشت گردی اور انسرجنسی کو ختم کیا جاسکتا ہے کوئٹہ سیف سٹی کے حوالے سے تمام اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور اگلے ہفتہ مذکورہ کمپنی آرہی ہے ہماری کوشش ہے کہ اس پر جلد سے جلد عملدرآمد کو یقینی بنا سکے 2011ء سے فرانزک لیب کے حوالے سے بجٹ منظور ہوا لیکن مختلف ایشوز کی وجہ سے اس پر عمل نہیں ہوسکا موجود ہ صوبائی وزیر آئی ٹی نے اس حوالے سے بڑی جدوجہد کی ہے اور بہت جلد اس پر قوم کو نتائج دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :