راؤ انوار نے نقیب کےساتھ پولیس مقابلےہلاک نذر کی رہائی کیلئےایک لاکھ 30ہزار روپے مانگے،نذر کے لواحقین کا الزام

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 24 جنوری 2018 22:51

راؤ انوار نے نقیب کےساتھ پولیس مقابلےہلاک نذر کی رہائی کیلئےایک لاکھ ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24جنوری 2018ء ):مقتول نذر کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ راؤ انوار نے نقیب کےساتھ پولیس مقابلےہلاک نذر کی رہائی کیلئےایک لاکھ 30ہزار روپے مانگے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی راو انوار کراچی میں قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود کو پولیس مقابلے میں مارنے کے بعد مشکلات کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

انہیں انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور انکے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔

نقیب اللہ کے ساتھ جعلی مقابلے میں ہلاک دوسرے شخص نذرجان کے لواحقین نے بھی جرگے میں بتایا کہ نذرجان کا تعلق بھی وزیرستان ایجنسی سے ہے، اس کو حراست میں لے کر پولیس نے رہائی کے لئے ایک لاکھ 30 ہزار روپے مانگے تھے، تاوان نہ دینے پر نذر جان کو 13 جنوری کو شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں دہشت گرد قرار دے کر قتل کیا گیا۔