زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کی زینب کو ساتھ لے جاتے وقت ہونے والی بات چیت منظر عام پر آگئی

زینب کو والدین سے ملوانے کے بہانے لے گیا تھا ، زینب بار بار پوچھتی رہی کہ ہم کہاں جا رہے ہیں ،میں نے کہا کہ ہم راستہ بھول گئے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 24 جنوری 2018 22:43

زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کی زینب کو ساتھ لے جاتے وقت ہونے والی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24جنوری 2018ء ):زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کی زینب کو ساتھ لے جاتے وقت ہونے والی بات چیت منظر عام پر آگئی۔ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ زینب کو والدین سے ملوانے کے بہانے لے گیا تھا ، زینب بار بار پوچھتی رہی کہ ہم کہاں جا رہے ہیں ،میں نے کہا کہ ہم راستہ بھول گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کی زینب کو ساتھ لے جاتے وقت ہونے والی بات چیت منظر عام پر آگئی۔

ملزم نے اعترافی بیان میں بتایا کہ زینب کو اس کے والدین کے ساتھ ملوانے کا بہانہ کر لے ساتھ لے گیا ۔کسی نے ایک بار بھی نہیں پوچھا کہ بچی کو کہاں لے کے جا رہے ہو ۔زینب کو بہانے سے اپنے ساتھ لے گیا۔اندھیرے کا بہانہ بنا کر اسے مختلف راستوں سے لے کر گیا ۔زینب پوچھتی رہی کہ ہم کہاں جا رہے ہیں ۔ میں نے اسے کہا کہ ہم راستہ بھول گئے ہیں ۔یہاں اندھیرا ہے ہم دوسرے راستے سے چلتے ہیں ۔ویڈیو دیکھیں۔