زینب کے قاتل عمران کا ایک خوفناک بین الاقوامی مافیا کا حصہ ہونے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی بدھ 24 جنوری 2018 22:25

زینب کے قاتل عمران کا ایک خوفناک بین الاقوامی مافیا کا حصہ ہونے کا انکشاف
قصور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جنوری 2018ء) زینب کے قاتل عمران کا ایک خوفناک بین الاقوامی مافیا کا حصہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے گزشتہ روز قصور کی ننھی زینب اور دیگر معصوم بچیوں کے قاتل عمران نامی شخص کو گرفتار کر لیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے دعوی کیا ہے کہ عمران نے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا ہے۔

اس حوالے سے اب معروف اور سینئر صحافی شاہد مسعود کی جانب سے تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعوی کیا ہے کہ عمران ایک بین الاقوامی مافیا کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

عمران چائلد پورنو گرافی مفیا کا حصہ ہے اسے پاکستان میں کئی اعلی شخصیات کی سرپرستی بھی حاصل ہے۔ ان شخصیات میں ن لیگ کا ایک وزیر بھی شامل ہے اور وہ اس کا نام بھی جانتے ہیں۔

شاہد مسعود نے مزید انکشاف کیا ہے کہ عمران کے کل 37 بینک اکاونٹس ہیں۔ عمران کو جان بوجھ کر پاگل قرار دیا جا رہا ہے تاکہ خوفناک  نیٹ ورک بے نقاب نہ ہو سکے۔ شاہد مسعود نے دعوی کیا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ عمران کو مروا دیا جائے گا۔ اسی لیے ضروری ہے کہ عمران کو فوج اپنی تحویل میں لے کر تفتیش کرے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے کیے گئے مزید خوفناک انکشافات ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :