زینب کے والد نے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود قاتل کو نہ پہچان پانے کی وجہ بتا دی

muhammad ali محمد علی بدھ 24 جنوری 2018 22:25

زینب کے والد نے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود قاتل کو نہ پہچان ..
قصور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جنوری 2018ء) زینب کے والد نے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود قاتل کو نہ پہچان پانے کی وجہ بتا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق زینب کے والد کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے زینب کے قاتل کے حوالے سے مزید انکشافات کیے گئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں زینب کے والد نے بتایا کہ قاتل عمران ان کا محلے دار ہی تھا تاہم اس کے باوجود وہ سی سی ٹی فوٹیج دیکھ کر اسے پہچان نہیں پائے۔

(جاری ہے)

زینب کے والد نے بتایا ہے کہ چونکہ ان کا عمران کیساتھ زیادہ میل جول نہیں تھا اور وہ اسے صحیح سے جانتے بھی نہیں تھے، اسی لیے وہ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر اسے پہچان نہ پائے۔ زینب کے والد کا مزید کہنا ہے کہ وہ تو عمران کو پہچان نہ پائے تاہم قاتل کے اہل خانہ کو تو سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر سب معلوم ہو ہی گیا تھا۔ پھر بھی انہوں نے کسی کو کچھ نہیں بتایا۔ اس لیے وہ عمران کے اہل خانہ کو بھی شریک جرم سمجھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :