وزیر داخلہ کی اومان میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کی تعریف

اومان میں مقیم پاکستانی ملک کے مستقبل کے لیڈر اور پاک اومان دوستی کے سفیر ہیں، احسن اقبال

بدھ 24 جنوری 2018 22:17

وزیر داخلہ کی اومان میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کی تعریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سلطنت اومان میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان کے مستقبل کے لیڈر اور پاک۔اومان دوستی کے سفیر قرار دیا ہے۔وزیر داخلہ نے اومان میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے درمیان اتحاد اور اومان میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں ان کے کردار کو سراہا۔

(جاری ہے)

بدھ کو اومان میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے حال ہی میں اومان کے دورے کے موقع پر اومان اور پاکستانی یوتھ کے آپس میں روابط کی غرض سے ’ینگ پاکستان فورم اومان ‘ کے قیام کی تعریف کی۔وزیر داخلہ نے یو این ماڈل سمٹ (دبئی 2016) میں نیو کلیئر سیفٹی سے متعلق پالیسی پیپر میں پہلی پوزیشن لینے پر شیر بانو حسن کو سرٹیفکیٹ آف ایکسلینس سے نوازا جبکہ فزکس اور ریاضی گلوبلی میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر او لیول کی دعا مسعود،ماویہ ثنا جبکہ اومان پبلک سکول میں پہلی پوزین حاصل کرنے پر عائشہ شاہین آفریدی اور ارینا ثوبیہ شہود میں اسناد تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :