جعلی مقابلے میں جاں بحق دوسرے نوجوان کی شناخت

سالہ نظرجان بھی محسود اور وزیرستان کا رہائشی اور بحریہ ٹاؤن کراچی میں لوڈر کا کام کرتا تھا

بدھ 24 جنوری 2018 22:15

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) نقیب اللہ محسود کے ساتھ جعلی مقابلے میں جاں بحق دوسرے نوجوان کی شناخت ہو گئی۔پولیس کے مطابق نقیب اللہ محسو د کے ساتھ جعلی مقابلے میں ہلاک ہونے والے دوسرے نوجوان کی شناخت 26سالہ نظر جان کے نام سے ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

نظرجان بھی محسود اور وزیرستان کا رہائشی اور بحریہ ٹاؤن کراچی میں لوڈر کا کام کرتا تھا۔نوجوان کی میت اس کے بھائی اور چچا نے وصول کی ۔نظر جان کی نماز جناہ جرگے میں ادا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :