رینجرز نے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ و منشیات برآمد

بدھ 24 جنوری 2018 22:15

رینجرز نے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ و منشیات برآمد
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔ بہادر آباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان واحد عرف نبیل اور عبد الکریم کو گرفتار کیا۔ ملزمان بھتہ خوری سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

زمان ٹاؤن کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم بلاول خان کو گرفتار کیا۔ ملزم اغواء برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ماڈل کالونی اور سعود آباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عادل حسین اور آصف اقبال کو گرفتار کیا۔ ملزمان ڈکیتی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ماڈل کالونی اور عوامی کالونی کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان جہانگیر، جوزر اور محمد جاوید عرف موٹا کو گرفتار کیا۔

ملزمان موٹر سائیکل چھیننے، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ بہادر آباد اور عوامی کالونی کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان فضل اکبر عرف نانو اور محمد قاسم کو گرفتار کیا۔ ملزمان گٹکا تیار کرنے سمیت علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :