چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران خواتین سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کر لی

بدھ 24 جنوری 2018 22:07

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران خواتین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران خواتین سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری تقریر سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں، میرا مقصد ہرگز کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

کراچی میں ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے لاہور میں خواتین کے سکرٹ سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ میں نے سکرٹ کے بارے میں چرچل کی بات کی مثال دی تھی ،خواتین ہمارے معاشرے کا پچاس فیصد حصہ اورہم سب کیلئے قابل احترام ہیں چیف جسٹس نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس بات کو ایشو بنانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، اس لئے معذرت خواہ ہوں۔