نقیب اللہ محسود قتل کیس، راو انوار کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 24 جنوری 2018 22:01

نقیب اللہ محسود قتل کیس، راو انوار کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جنوری 2018ء) نقیب اللہ محسود قتل کیس کے سلسلے میں راو انوار کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود کو جعلی پولیس مقابلوں کیلئے مشہور ایس ایس پی راو انوار کی جانب سے قتل کر دیے جانے کے کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ نقیب اللہ محسود قتل کیس کے سلسلےمیں راو انوار کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

احسن آباد چوکی انچارج ہدایت شر کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔ چوکی انچارج راؤانوار کا قریبی ساتھی سمجھا جاتاہے۔ ہدایت شر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ راو انوار کے ایک اور قریبی ساتھی سچل تھانے کے انچارج اکبر ملاح اور اس کے تین ساتھیوں کو بھی اس سلسلے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اکبر ملاح ہی وہ پولیس اہلکار ہے جس نے نقیب اللہ محسود کو گرفتار کیا تھا اور اس کے بے گناہ ہونے کے باوجود رشوت نہ دینے پر اسے رہا نہیں کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :