ملتان میں بریسٹ کینسر سنٹرکاافتتاح’حکومت عوام کو صحت کی تمام سہولیات فراہم کررہی ہے ۔خواجہ سلمان رفیق

بدھ 24 جنوری 2018 22:05

ملتان میں بریسٹ کینسر سنٹرکاافتتاح’حکومت عوام کو صحت کی تمام سہولیات ..
ملتان ۔24جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہاہے کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی جدید اورمعیاری سہولتیں دینے کے لئے سرگرم ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے نشترہسپتال کے کینسر سنٹرمیں بریسٹ سنٹرکے افتتاح کے موقع پرکیا۔اس موقع پرسیکرٹری صحت نجم شاہ اورکمشنرملتان بلال احم بٹ بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

وزیرصحت کو بریفنگ دیتے ہوئے کمشنرملتان نے بتایاکہ بریسٹ سنٹر پرساڑھے 4کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔اس موقع پروزیرصحت سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے کینسر سنٹر کی بیسمنٹ کیلئی10کروڑ روپے جاری کردیئے گئے ہیں ۔کینسر سنٹر میں علاج کی تمام ترسہولیات جن میں کیمو تھراپی اورادویہ کی فراہمی بھی شامل ہے مفت فراہم کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :