اربوں روپے خسارے کی شکار پی آئی اے میں لوٹ سیل جاری، کروڑوں روپے مالیت کے ٹکٹ مفت بانٹ دیے گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 24 جنوری 2018 21:54

اربوں روپے خسارے کی شکار پی آئی اے میں لوٹ سیل جاری، کروڑوں روپے مالیت ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جنوری 2018ء):اربوں روپے خسارے کی شکار پی آئی اے میں لوٹ سیل جاری، کروڑوں روپے مالیت کے ٹکٹ مفت بانٹ دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اس وقت شدید مالی بحران سے گزر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

دنیا کی بہترین ائیر لائنوں کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے والی پی آئی اے عرصے دراز سے مالی خسارے کا شکار ہے جس کے باعث حکومت نے بارہا ادارے کی نجکاری کا بھی اعلان کیا ہے مگر ہر بار نجکاری ملتوی کی جاتی رہی۔اربوں روپے خسارے کی شکار پی آئی اے میں لوٹ سیل جاری ہے۔اپنوں کو نوازنے کے سلسلے بھی نہ رک سکے۔ کروڑوں روپے مالیت کے ٹکٹ مفت بانٹ دیے گئے۔فائدہ اٹھانے والے با اثر سیاستدان، بیوروکریٹ اور پی آئی اے کے ملازمین شامل ہیں۔