حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدوںکو عملی جامہ پہنا دیا ،وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان

بدھ 24 جنوری 2018 21:55

حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدوںکو عملی جامہ پہنا دیا ،وزیر دفاع انجینئر ..
گوجرانوالہ۔24جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان سے وزیر آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر مستنصر علی گوندل ایڈوکیٹ ،سیکرٹری عاطف حیات چٹھہ ایڈوکیٹ اور جائنٹ سیکرٹری مزمل حسین شاہ ایڈوکیٹ نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ،ملاقات میں مختلف امور اور وزیر آباد بار ایسوسی ایشن کے مسائل بارے تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا گیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدوںکو عملی جامہ پہنا دیا ہے ،ملک کی کوئی دوسری سیاسی جماعت ترقیاتی کاموں اور خدمت کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا مقابلہ نہیںکر سکتی ، انہوں نے کہا کہ محمد شہباز شریف کی ان تھک محنت کی بدولت پنجاب میں صحت و تعلیم کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :