سپیکر ایاز صادق نے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کو استحقاق و قواعد و ضوابط کی کمیٹی میں طلب کرنے کی باضابط منظوری دے دی

منظوری کیلئے سپیکر نے دو ہفتے تک مشاورت کی ،2فروری کو پارلیمنٹ ہائوس میں کمیٹی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت

بدھ 24 جنوری 2018 21:52

سپیکر ایاز صادق نے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک ہفتے کی مشاورت کے بعد آخر کار پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کو استحقاق و قواعد و ضوابط کی کمیٹی میں طلب کرنے کی باضابط منظوری دے دی ہے جس کے بعد بدھ کو استحقاق کمیٹی نے جے آئی ٹی کے سربراہ کو دو فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کمیٹی کے اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

نواز شریف کے داماد کیپٹن ر صفدر کی تحریک استحقاق پر واجد ضیا کو قائمہ کمیٹی میں طلب کیا گیا ہے کیونکہ وہ رکن قومی اسمبلی بھی ہیں اور جے آئی ٹی کی کارروائی مکمل ہونے کے سات ماہ بعد انھیں واجد ضیائ کو استحقاق کمیٹی میں طلب کرنے کا خیال آیا اور اب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق,قوائد و ضوابط نے پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ کو 2فروری کو طلب کر لیا اپنی تحریک میں کیپٹن ر صفدر نے سپریم کورٹ میں پیش کی گئی جے آئی ٹی کی سچ پر مبنی رپورٹ کو اپنے استحقاق کا مجروح قرار دیا زرایع نے بتایا کہ شریف خاندان نے واجد ضیا سے بدلہ لینے کیلئے استحقاق کمیٹی کے اجلاس میں طلب کروایا ہے حیرت انگیز طور پر اس اجلاس میں خصوصی طور پر وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم۔

(جاری ہے)

اورنگزیب کو بھی بلایا گیا ہے جبکہ وہ۔کمیٹی کی۔رکن۔ںھی نہیں ہیں کیپٹن ر صفدر نیپانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ کے الزامات کواپنی تحریک استحقاق میں جھوٹ قرار دیا ہے اور سپیکر نے اپنے خصوصی اختیارات کے تحت اس تحریک کو کمیٹی کے سپرد کیا ہے اجلاس دو فروری کو دن ساڑھے دس بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔۔