کراچی کے نوجوان انتظار کے قتل کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا

مدیحہ کیانی نامی لڑکی کے بعد لیلیٰ نامی ایک اور لڑکی کا کردار سامنے آگیا، مدیحہ انتظار کو لیلیٰ سے دور رہنے کی تلقین کرتی رہی، لیلیٰ کے اعلی پولیس اور سیاسی افراد سے تعلقات ہونے کا بھی انکشاف

muhammad ali محمد علی بدھ 24 جنوری 2018 21:29

کراچی کے نوجوان انتظار کے قتل کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جنوری 2018ء) کراچی کے نوجوان انتظار کے قتل کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل کر دیے جانے والے نوجوان انتظار کے کیس نے اچانک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ انتظار کیساتھ قتل کے وقت گاڑی میں موجود رہنے والی لڑکی مدیحہ پر تمام واردات میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم اب مدیحہ کیانی نامی لڑکی کے بعد لیلیٰ نامی ایک اور لڑکی کا کردار سامنے آگیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق انتظار کا لیلیٰ کیساتھ قریب تعلق تھا۔ لیلیٰ کے اعلی پولیس اور سیاسی افراد سے تعلقات ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ اسی باعث مدیحہ کیانی انتظار کو لیلیٰ سے دور رہنے کی تلقین کرتی رہی۔ انتظار لیلیٰ کے کہنے پر ہی ملائشیاء سے پاکستان آیا تھا۔ تاہم انتظار کے والد نے ان تمام دعووں کو مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :