شہبازشریف لوڈشیڈنگ ختم کرکے دکھائیںاپنانام بدل لوں گا‘ قمرزمان کائرہ

اگر گر میوں میں لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی توکون نام بدلے گا پیپلزپارٹی پرمشکل وقت ختم ہونیوالاہے مشکل وقت آنے پرجماعتیں ختم نہیں ہوتیں ‘پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدرکاکارکنوں سے خطاب ، میڈیا سے گفتگو

بدھ 24 جنوری 2018 21:52

شہبازشریف لوڈشیڈنگ ختم کرکے دکھائیںاپنانام بدل لوں گا‘ قمرزمان کائرہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ شہبازشریف لوڈشیڈنگ ختم کرکے دکھائیںاپنانام بدل لوں گا، اگر گر میوں میں لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی توکون نام بدلے گا پیپلزپارٹی پرمشکل وقت ختم ہونیوالاہے مشکل وقت آنے پرجماعتیں ختم نہیں ہوتیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بلاول بھٹونے کا رکنوں سے ر ابطے شروع کردیئے ہیں پیپلزپارٹی کوپنجاب میں منظم کریں گے الیکشن میں مخالفین کابھرپورمقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 5فروری کوبتائیں گے کہ لاہورپیپلزپارٹی کاگڑھ ہے ا وررہے گا مال روڈجلسے سے متعلق غلط بیانی کی جارہی ہے۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ باب پاکستان کا14سے 15بارافتتاح ہوچکاہے یہ کون ساباب پاکستان ہے جومکمل ہی نہیں ہورہا آج نیب نے تحقیقات شروع کیں تو یادآگیا کہ نیب غلط کام کررہی ہے،حکومت عوام کی بہتری کیلئے قانون سازی کرے ہم مکمل حمایت کرینگے ۔