اوبر پاکستانی بینکوں کے ساتھ پی ایم یوتھ پروگرام کیلئے مشترکہ منصوبے شروع کرے،

اس کے ذریعے اوبر ڈرائیورز کو مالی معاونت فراہم کی جا سکتی ہے ْ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اوبر ٹیکنالوجیز کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 24 جنوری 2018 21:49

اوبر پاکستانی بینکوں کے ساتھ پی ایم یوتھ پروگرام کیلئے مشترکہ منصوبے ..
ڈیووس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اوبر پاکستانی بینکوں کے ساتھ پی ایم یوتھ پروگرام کیلئے مشترکہ منصوبے شروع کرے،اس پروگرام کے ذریعے اوبر ڈرائیورز کو مالی معاونت فراہم کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اوبر ٹیکنالوجیز کے چیف ایگزیکٹو نے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بھرپور مواقعے ہیں،اوبر پاکستانی بینکوں کے ساتھ پی ایم یوتھ پروگرام کیلئے مشترکہ منصوبے شروع کرے،اس پروگرام کے ذریعے اوبر ڈرائیورز کو مالی معاونت فراہم کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ اوبر نے مارچ 2016میں پاکستان کے 7شہروں میں کاروبار کا آغاز کیا تھا۔