راولپنڈی ،چوہدری نثار سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کے آبائی حلقے کی یو سی پڑیال میں اتوار 28جنوری کو احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

بدھ 24 جنوری 2018 21:49

راولپنڈی ،چوہدری نثار سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کے آبائی حلقے کی یو ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2018ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کے آبائی حلقے کی یو سی پڑیال میں اتوار 28جنوری کو احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔احتجاجی مظاہرے سے چوہدری نثار علی خان کے معاونین خصوصی کے ساتھ ساتھ چیئرمین یو سی پڑیال چوہدری نذر عباس اور دیگر خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین یو سی پڑیال چوہدری نذر عباس نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ چوہدری نثار علی خان حلقے کی شان ہیں اور علاقے کا وقار ہیں ،ان کے خلاف کسی قسم کی ہرزہ سرائی برداشت نہیں ،چوہدری نذر عباس نے کہاکہ چوہدری نثار علی خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور کبھی بھی ذاتیات کو ہدف نہیں بنایا تاھم ان پر بے وجہ کیچڑ اچھالا جا رہاہے جس پر چوہدری نثار علی خان کے آبائی حلقے کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ اسی حوالے سے یونین کونسل پڑیال میں اتوار کو ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ منعقد کیاجائے گا جس میں اہالیان علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہو گی اور اپنے قائد کے حق میں مظاہرہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :