وزیراعلیٰ بلوچستان کا سول ہسپتال کوئٹہ کا اچانک دورہ تو طبی سمیت دیگر عملے کی دوڑیں لگ گئیں

بدھ 24 جنوری 2018 21:26

وزیراعلیٰ بلوچستان کا سول ہسپتال کوئٹہ کا اچانک دورہ تو طبی  سمیت دیگر ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سول ہسپتال کوئٹہ کے اچانک دورے پر پہنچے تو طبی اور نیم طبی عملے سمیت دیگر کی دوڑیں لگ گئیں بلکہ مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کی جانب سے ادویات کی کمی اور دیگر کے حوالے سے شکایات بھی کی گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میر عبدالقدوس بزنجو سول ہسپتال کوئٹہ کے دورے پرپہنچے تو طبی اور نیم طبی عملے سمیت دیگر کی دوڑیں لگ گئیں وزیراعلیٰ بلوچستان نے ٹراما سینٹر ،اوپی ڈی اور چلڈرن وارڈ سمیت ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور وہاں موجود مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کی شکایات سنیں جبکہ ڈاکٹرز نے بھی انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا ،ایک مریض کے رشتہ دار نے وزیراعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے بغیر پروٹوکول کے نقل وحمل کاکہاتھا لیکن پروٹوکول کے باعث لوگ ڈسٹرب ہورہے ہیں آج آپ کے آنے سے سب کچھ صحیح ہے اور آپ کے جانے کے بعد پھر کچھ بھی صحیح نہیں ہوگا ۔

انہوں نے ادویات کی کمی سمیت دیگر شکایات بھی کرڈالی ۔

متعلقہ عنوان :