عوامی مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اوّلین ترجیح ہے،

ہسپتالوں میں ادویات سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی اور عملے کی حاضری پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا،گندے پانی سے فصلیں کاشت کرنے کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا سول ہسپتال کوئٹہ کا اچانک دورہ اور میڈیا سے گفتگو

بدھ 24 جنوری 2018 21:26

عوامی مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اوّلین ترجیح ہے،
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ عوامی مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہسپتالوں میں ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی ،طبی و نیم طبی عملے کی حاضری پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا،گندے پانی سے فصلیں کاشت کرنے کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا، سرکاری ہسپتالوں میں جدید آلات اور مشینری موجود ہیں ،انہیں فعال بنانے کی ضرورت ہے ،ہسپتالوں سمیت کالجز اور تعلیمی اداروں سمیت دیگر کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

وہ گزشتہ روز سول ہسپتال کوئٹہ کے اچانک دورے کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سول ہسپتال میں ٹراما سینٹر ،او پی ڈی اور چلڈرن وراڈ سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور وہاں موجود مریضوں سے ان کے مشکلات پوچھے بلکہ ڈاکٹرز کی جانب سے بھی انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ ہسپتالوں میں صفائی کی صورتحال کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں ، سول ہسپتال سمیت دیگر میں جدید آلات اور مشینری موجود ہیں جنہیں فعال بنانے کی ضرورت ہے تبدیلی اور حالات بہتری ایک دن میں ممکن نہیں ہواکرتی تاہم اس سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے دوروں کا سلسلہ مزید بھی جاری رہے گا انہوں نے عوام سے صفائی کا خیال رکھنے کی اپیل کی اور ہدایت کی کہ پلاسٹک کی تھیلوں کااستعمال کم از کم کیاجائے ، اس سلسلے میں کمشنر کو ہدایت جاری کردی گئی ہے، سول ہسپتال میں جو سہولیات میسر نہیں ان کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرناہونگے ۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں سی پیک ڈیسک ،ہیلتھ ،ریونیو اور دیگر پالیسیاں تک نہیں ہے بلکہ پولیس فورس کو بھی بہت سے مشکلات اور مسائل کاسامناہے ہم ان مسائل کو حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ، آئندہ ایک ہفتے کے دوران عوام کو مختلف شعبوں میں تبدیلی نظرآئے گی۔ انہوں نے ادویات اور دیگر کی کمی دور کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

دریںاثناء وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدلقدوس بزنجو نے گزشتہ روز چیف سیکرٹری اور کمشنر کوئٹہ کے ہمراہ اسپینی روڈ کا بھی دورہ کیا اور وہاں گندے پانی سے فصلات کاشت کرنے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ فصلات کاشت کرنے والوں کو بلا کر فصلات کو تلف کیاجائے انہوں نے اسپینی روڈ پر گندے پانی کو صاف کرنے والے پلانٹ کی فوری بحالی کے بھی احکامات جاری کئے ۔

انہوں نے کہاکہ گندے پانی سے سبزیاں کاشت کرنے والے زمینداروں کو پلانٹ سے صاف شدہ پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائیں ،گندے پانی سے فصلات کو کاشت کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی کیونکہ ان سے مختلف جان لیوا بیماریاں پھیل رہی ہے ،شہریوں کی صحت کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ،انہوں نے گندے پانی فصلات کاشت کرنے والے زمینداروں اور مزدوروں کو معاوضہ دینے کا بھی عندیہ دیا۔

متعلقہ عنوان :