غلط معلومات اور جھوٹی خبریں جنگی محاذ کے آلات ،خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

سیاستدان میڈیا کو بدنام کرنے کیلئے مختلف الفاظ استعمال کرتے ہیں ،صحیح معتبر خبریں غیر روایتی قابل اعتماد ذرائع سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں، ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے دوران ’جھوٹی خبریں اور حقیقی سیاست‘ کے عنوان سے ہونیوالے سیشن میں اظہار خیال

بدھ 24 جنوری 2018 21:23

غلط معلومات اور جھوٹی خبریں جنگی محاذ کے آلات ،خطرناک نتائج ہو سکتے ..
ڈیووس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غلط معلومات اور جھوٹی خبریں جنگی محاذ کے آلات ہیں اور اِن کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں۔سیاستدان میڈیا کو بدنام کرنے کیلئے مختلف الفاظ استعمال کرتے ہیں ،صحیح معتبر خبریں غیر روایتی قابل اعتماد ذرائع سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یہ بات سوئٹزرلینڈ میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے دوران ’جھوٹی خبریں اور حقیقی سیاست‘ کے عنوان سے ہونیوالے سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غلط معلومات اور جھوٹی خبریں جنگی محاذ کے آلات ہیں اور اِن کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جھوٹی خبروں نے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران نمایاں مقام حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹی خبریں زمانہ قدیم سے چلی آ رہی ہیں لیکن لوگوں کو چاہئے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے خود کو صحیح معلومات سے باخبر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان میڈیا کو بدنام کرنے کیلئے مختلف الفاظ استعمال کرتے ہیں لیکن صحیح معتبر خبریں غیر روایتی قابل اعتماد ذرائع سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹی خبروں کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جھوٹی خبروں سے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پسندیدہ لقب ہے، کچھ روز قبل انہوں نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کر کے سال کے سب سے جھوٹے نیوز ایوارڈز کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :