کمیونٹی ،علما کرائم اور میڈیا تعاون کے بغیر جنگل اور نایاب جنگلی حیات کا تحفظ ممکن نہیں ،ڈی ایف او وائلڈ لائف

بدھ 24 جنوری 2018 21:07

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء) ڈی ایف او وائلڈ لائف اکرام نے کہا ہے کہ کمیونٹی ،علما کرائم اور میڈیا کے تعاون کے بغیر جنگل اور نایاب جنگلی حیات کا تحفظ ممکن نہیں ہے ۔وہ بدھ کو اپنے دفتر میں سکالرز، صحافیوں اور کمیونٹی کے افراد سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلتستان میں نایاب جنگلی حیات کی ایک کثیر تعداد موجود ہے جن کو تحفظ فراہم کرنا اور قدرتی ماحول میں انکی بہتر نشو و نما کے مواقع فراہم کرنے کیلئے عوامی سطح پر شعور و آگاہی کی اشد ضرورت ہے اور اس سلسلے میں علما کرام ،کمیونٹی اور میڈیا سمیت دیگر قلمکاروں کا تعاون درکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ان قدرتی وسائل کو بروئے کار لا کر علاقے میں معاشی سرگرمیوں کو تیز کر سکتے ہیں، آئی بیکس کے قانونی شکار کے ذریعے کمیونٹی کو سالانہ لاکھوں روپے فراہم کئے جارہے ہیں ،کمیونٹی ان کی نگہداشت اور غیر قانونی شکار کے خاتمے کیلئے بھی مرکزی کردار ادا کر سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :