کوئٹہ، عوامی نیشنل پارٹی کا رہبر تحریک خان عبدالولی خان کو ان کی12 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت

خان عبدالولی خان کی پشتون قومی تحریک میں کردار تاریک مین سنہرے حروف سے یاد رکھا جائیگا،نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی

بدھ 24 جنوری 2018 21:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر نوابزادہ ارباب عمر فا روق کاسی، نائب صدر اصغر علی ترین، نائب صدر ڈسٹرکٹ کونسل کوئٹہ چیئرمین ملک نعیم خان بازئی نے رہبر تحریک خان عبدالولی خان کو ان کی12 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پ یش کر تے ہوئے کہا کہ خان عبدالولی خان کی پشتون قومی تحریک میں کردار تاریک مین سنہرے حروف سے یاد رکھا جائیگا خان عبدالولی خان نے ملک خطے بارے جو پیش گائیاں کی تھیں وہ آج سب پر عیاں ہو چکی افغان جنگ کو دو زور آوروں کی رسہ کشی اور مفادات کی جنگ قرار دیا تھااور اس جنگ وجدل کو تباہی وبربادی کا موجب اور اس جنگ کی شعلے صرف وہاں تک نہیں بلکہ اس کے شعلے اٹک کے اس پار بھی محسوس کئے جا ئینگے آج ملک کے اندر بم دھماکے خودکش حملے اس فصل کی پیداوار ہے جو آمر نے اسی کی دھائی میں بویا تھا انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے اکابرین کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں26 فروری بروز جمعہ کوئٹہ پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس منعقد کی جائیگی کارکن بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں دریں اثناء با چا خان مرکز سے جاری کر دہ بیان میں افغانستان کے شیر جلال آباد میں بچوں کے فلاھ وبہبود کے رفا ہی ادارے پر کوخودکش حملہ انسانیت پر حملہ ہے اور دہشت گرد انتہا پسند کی کوئی دین اور مذہب نہیں ہوتا دہشت گردی ایک ناسور کی حیثیت اختیار کر دکی ہے۔

متعلقہ عنوان :