جمعیت علما اسلام پی پی 13کامولاناشمس الرحمن کی زیرصدارت اجلاس

اجلاس میں 28جنوری کوہونیو الے عزم نوکنونشن کی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا

بدھ 24 جنوری 2018 21:03

اسلامآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء) جمعیت علما اسلام پی پی 13کامولاناشمس الرحمن کی زیرصدارت اجلاس ،اجلاس میں 28جنوری کوہونیو الے عزم نوکنونشن کی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا،میڈیاکوآرڈینیٹر،الیکشن سیل ضلع راولپنڈی حافظ جمیل عباسی کی خصوصی شرکت ۔گزشتہ روزچکلالہ سکیم ٹومیں جمعیت علما اسلام پی پی 13کااجلاس ہوا۔

اجلاس میں 28جنوری کومرحباشادی ہال ٹیپوروڈپرمنعقدہونے والے عزم نوکنونشن کی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوتے جمعیت علمائے اسلام تحصیل راول ٹاون کے امیرمفتی مسرت اقبال عباسی نے کہاہے کہ کنونشن حلقہ کی عوام کی بہتری اورملک میں عادلانہ نظام ،کرپشن کے خاتمے ،میرٹ کی پامالی اوربے حیائی وعریانی کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگا،حلقہ پی پی 13کاعزم نوکنونشن کی تیاریاں عروج پرہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں جنہوںنے حلقہ بھرکے علما ،حفاظ ،مدرسین وکلا اورتاجربرادری سے ملاقات کی اورکنونشن کی دعوت دی گئی ۔انہوں نے کہاکہ لوگ کھوکھلے نعروں سے تنگ آچکے ،چہروں کی تبدیلی کے بجائے نظام کی تبدیلی لازمی ہوچکی ہے ،جس کی بنیادکتاب اللہ اورسنت رسول اللہ سے ہی ممکن ہے ۔انہوں نے کہاکہ آمدہ انتخابات میں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے ملک بھرمیں کامیابی حاصل کریں گے اورملک میں اسلامی نظام کے نفاذکیلئے راہ ہموارکریں گے۔

متعلقہ عنوان :