بل گیٹس کی انسداد پولیو سے متعلق پاکستان کی کوششوں کی تعریف

بدھ 24 جنوری 2018 20:52

بل گیٹس کی انسداد پولیو سے متعلق پاکستان کی کوششوں کی تعریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) مائیکروسافٹ اور بل ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس نے انسداد پولیو اور صحت عامہ کے امور سے متعلق حکومت پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کو بل گیٹس نے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ڈیووس میں موجود وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جس میں انسداد پولیس اور صحت عامہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کوششوں کو سراہا اور صحت عامہ سے متعلق پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔خیال رہے کہ بل ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :