گورنرخیبرپختونخوا سے ایم این اے نذیر خان کی سربراہی میں وفد کی ملاقات، شمالی وزیرستان میں عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ گیا

بدھ 24 جنوری 2018 20:38

گورنرخیبرپختونخوا سے  ایم این اے نذیر خان کی سربراہی میں وفد کی ملاقات، ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے شمالی وزیرستان ایجنسی سے رکن قومی اسمبلی نذیر خان کی سربراہی میں وفد کی گورنرہاؤس پشاور میں ملاقات کی وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہیں اور ایجنسی کے عوام کو درپیش بعض مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔

(جاری ہے)

گورنرنے وفد کی معروضات سے غورسے سنیں اور درپیش مسائل کے حل کیلئے وفد کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ دریں اثناء فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر اورنگزیب خان اورکزئی نے بھی گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اور قبائلی عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :