بحرین کے لئے پاکستان کے سفیر جاوید ملک کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کا انعقاد

مہمان خصوصی نے دوران خطاب اپنے عہد سفارتکاری کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی ،پاکستان مسلم لیگ " ن " بحرین کا سفارتخانہ پاکستان کے ساتھ تعاون کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے پر شکریہ ادا کیا

بدھ 24 جنوری 2018 20:12

منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2018ء) نبیل ایوب - نمائندہ خصوصی) گزشتہ شب پاکستان مسلم لیگ " ن " یوتھ ونگ بحرین کی جانب سے سفیر پاکستان جاوید ملک کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں مسلم لیگ " ن " یوتھ ونگ بحرین کے عہدیدار اور کارکنان نے معزز مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا عشائیہ میں مہمان خصوصی کے علاوہ بحرین میں مقیم پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی مہمان خصوصی نے دوران خطاب اپنے عہد سفارتکاری کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی اور پاکستان مسلم لیگ " ن " بحرین کا سفارتخانہ پاکستان کے ساتھ تعاون کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے پر شکریہ ادا کیا اس کے بعد عشائیہ کے دوران سفیر پاکستان نے شرکا کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا عشائیہ کے اختتام پر پاکستان مسلم لیگ " ن " یوتھ ونگ بحرین کی طرف سے سفیر پاکستان کو ان کی گراں قدر خدمات پر یادگار کے طور پر لوح ستائش پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :