جنگ گروپ کے صحافی احمد نورانی نے جھوٹی خبر شائع کرنے پر سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی، اعلی عدلیہ نے معافی مسترد کر دی

muhammad ali محمد علی بدھ 24 جنوری 2018 19:15

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جنوری 2018ء) جنگ گروپ کے صحافی احمد نورانی نے جھوٹی خبر شائع کرنے پر سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیو اور جنگ گروپ کے مشہور اور متنازعہ صحافی احمد نورانی توہین عدالت کیس کے سلسلے میں بدھ کے روز سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

اس دوران احمد نورانی نے جھوٹی خبر شائع کرنے پر سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی۔ تاہم اعلی عدلیہ نے احمد نورانی کی معافی مسترد کر دی۔ احمد نورانی کی جانب سے غیر مشروط معافی مانگنے کی بجائے صرف افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اسی باعث سپریم کورٹ نے معافی مسترد کرتے ہوئے احمد نورانی اور میر شکیل الرحمان سے 14 روز میں جواب طلب کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :