فیصل آباد،مسلم لیگ ن کے مقامی سطح پر ذاتی اختلافات ہوسکتے ہیں نوازشریف کی ذات کیلئے کوئی اختلاف نہیں ،طلال چوہدری

نوازشریف کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ،جڑانوالہ میں 27جنوری کا جلسہ تاریخی ہوگا،وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ

بدھ 24 جنوری 2018 20:12

فیصل آباد،مسلم لیگ ن کے مقامی سطح پر ذاتی اختلافات ہوسکتے ہیں  نوازشریف ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2018ء) وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ،جڑانوالہ میں 27جنوری کا جلسہ تاریخی ہوگا ،مسلم لیگ ن کے مقامی سطح پر ذاتی اختلافات ہوسکتے ہیں مگر نوازشریف کی ذات کیلئے کوئی اختلاف نہیں ہیں ،جڑانوالہ کا جلسہ عدلیہ بحالی تاریخی کا تیسرا بڑا جلسہ ہوگا ،اس سے پہلے کورٹ مومن،ہری پوری کے جلسوںنے ثابت کیا ہے کہ نواز شریف ہی مقبول لیڈر ہیں اور اس کی ناہلی سے ان کی مقبولیت میں کمی نہیں ہوئی،ناانصافی جوہے وہ باغی بناتی ہے ،ناہلی سے نوازشریف کا نقصان نہیں بلکہ اس سے پاکستان کا نقصان ہوا ، ہمارا بھی یہ آخری فیصلہ ہے کہ2018ء کا اگر الیکشن لڑے گئے تومسلم لیگ نواز اور نوازشریف کر ساتھ لڑے گئے اور پھر نوازشریف وزیر اعظم ہوں گے یا نوازشریف کا وزیر اعظم ہوگا، کچھ قوتیںکٹ پوتلی لیڈر چاہتی ہیں ، ہم بابا رحمت کیلئے آنکھیں بچھائے گے اور عزت بھی کریں گے ،پاکستان کی تاریخ تو بابا زحمت کے ساتھ بھری پڑی ہے ،آج تک کی بھی ملک توڑنے والوں کا حتساب نہیں ہوا،چھوٹے چھوٹے سوموٹوسے کام نہیں بنے گا بلکہ بڑے سوموٹو کی ضرورت ہے لوگوں آج بھی انصاف نہیں مل رہا ہے ،آن لائن کے مطابق ان خیالات اظہار انہوں نے فیصل آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ہے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کے قیام کے بعد کبی بابارحمت نہیںآیابلکہ بابازحمت ہی آیا ہے جس کے نتیجہ میں ملک دوحصوں میں تقسیم ہوا ،آج پاکستان کے عوام کو انصاف نہیں مل رہا اگراحتساب عدالتوں نے سابق وزیر اعظم اور عوام کے لیڈرکا صیحح فیصلہ نہ کیا توعوام کبھی بھی اسے قبول نہیں کرینگے آئندہ انتخابات میں بھی نوازشریف کی قیادت میںشیر کے نشان پر ہی بھاری اکثریت سے جیتا جائے گاہمارے اور عوام کے قائد میاں نوازشریف ہی ہیں اور انہیںہی وزیر اعظم بنوائے گے اور اگروہ نہ بننا چاہئے تووہ جسکو کہے گے وہ ہی وزیر اعظم ہوگا،ہم بابا رحمت کیلئے آنکھیں بچھائے گے اور عزت بھی کریں گے بابارحمت کی مگر پاکستان کی تاریخی بھری پڑی ہے بابا زحمت کے فیصلوں سے ملک توڑنے والوں کے خلاف کو فیصلہ نہیں آیا،انہوں نے کہا کہ زینب کے قاتل کیس میں ملوث ملزام کی گرفتاری کے دن رات وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ان کی پوری ٹیم نے کوشش کی وہ قابل تحسین ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اسطرح کے پی کے حکومت عاصمہ بیٹی اور سندھ حکومت نقیب اللہ کے قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزائیں دیں بدقسمتی ہے شہباز شریف ایک اور صوبے تین ہیں وہ اکیلا کہاں کہاں جائے گا اس کے کنٹرول میں ہوتا تووہ سندھ اور خبیر پختون خواہ کے بھی ملزموں کو بھی گرفتار کرکے قانون کے کہٹرے میں لاتے ، انہوں نے پنجاب میں وزیر اعلی پنجاب کی کارگردگی کی تفریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے گائوں سمیت پنجاب دیگر اضلاع کے گائوں کی سڑکیں سندھ اور کے پی کے صوبوں کے شہروں سے بہتر ہیں