حکومت بزرگ اور بے سہارا فنکاروں کی داد رسی کیلئے اقدامات کرے ریچل خان

بدھ 24 جنوری 2018 20:09

حکومت بزرگ اور بے سہارا فنکاروں کی داد رسی کیلئے اقدامات کرے ریچل خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2018ء)اداکارہ و ماڈل ریچل خان نے کہا ہے کہ حکومت بزرگ اور بے سہارا فنکاروں کی داد رسی کیلئے اقدامات کرے۔آج بیسیوں فنکار کام نہ ہونے کی وجہ سے فاقو پر مجبور ہیں۔ان کومہنگائی کے دور میں دو وقت کی روٹی مشکل سے نصیب ہو رہی ہے۔پنجاب حکومت کی طرف سے بزرگ اور مستحق فنکاروں کو خدمت کارڈ جاری کرنے کا پروگرام شروع کیا گیا تھا لیکن ان یہ پروگرام بھی سست روی کا شکار ہو گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا ہماری شوبز انڈسٹری پہلے ہی مشکل حالات سے دو چار ہے اور ہمارے لیجنڈ اور نامور فنکاروں کو کام نہ ملنے کی وجہ سے دوبدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔میری ہمیشہ سے ہی خواہش رہی ہے کہ میں ان فنکاروں کیلئے کچھ کرو ۔میں اپنی این جی او کے پلیٹ فارم سے ایسے فنکاروں کی مدد کررہی ہوں۔پاکستان کے ہر صاحب حیثیت شہری کو ایسے مستحق افراد کی مدد کرنی چاہیے اگر ہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دوسروں کی مدد کرنا شروع کریں تو کو بے سہارا نہیں رہے گا۔۔