ججز کی بحالی کیلئے کوششیں کی تھیںججز بحال ہوگئے ، نظام عدل بحال نہیں ہوسکا ،طلال چوہدری

بدھ 24 جنوری 2018 19:58

ججز کی بحالی کیلئے کوششیں کی تھیںججز بحال ہوگئے ، نظام عدل بحال نہیں ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2018ء) وفاقی وزیر برائے مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ججز کی بحالی کیلئے کوششیں کی تھیں یہ حقیقت ہے کہ لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا عمران خان نے پچھلی بار بھی جعلی استعفیٰ دیا تھا گزشتہ حکومتوں کے پاس بھی بجٹ تھی مگر کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بدھ کے روز طلال چوہدری نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کے پاس بھی بجٹ تھی مگر کوئی ترقیاتی کام نہین ہوا فیصل آباد کے تمام ایم این اے اور ایم پی اے ایک پیچ پر ہیں عمران خان نے پچھلی بار بھی جعلی استعفٰی بیھجا تھا جو بھی استفیٰ دے گا وہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گا انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن روکنے کا آپشن ختم ہوگیا ہے یہ حقیقت ہے کہ لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا ججز کی بحالی کیلئے پاکستان ملسم لیگ ن نے ہی کوشیش کی تھی طلال چوہدری نے کہا کہ ججز بحال ہوگئے مگر نظام عدل بحال نہیں ہوسکا

متعلقہ عنوان :