وزیراعلیٰ پنجاب کی غضنفربلور کو فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

صنعت کا پہیہ چلے تو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے،میاںشہباز شریف چاروں صوبوں کی ترقی سے ہی پاکستان خوشحال ہوگا،ملاقات میں ایس ایم منیر،سینیٹر الیاس احمدبلور،نوراحمدخان، حاجی افضل اور دیگر تاجررہنما بھی موجود تھے

بدھ 24 جنوری 2018 19:48

وزیراعلیٰ پنجاب کی غضنفربلور کو فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاںشہباز شریف نے منگل کو فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کے حالیہ انتخابات میں کامیاب یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اورنومنتخب صدرغضنفربلور اور دیگر عہدیداران کو کامیابی پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ روزگار کی فراہمی میں صنعتی ترقی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

صنعت کا پہیہ چلے گا تو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے یہ بات منگل کو وزیراعلیٰ ہائوس میںسینیٹر الیاس بلورکی قیادت میںبزنس کمیونٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔اس موقع پر ایس ایم منیر،غضنفربلور،نوراحمدخان، حاجی افضل اور دیگر تاجررہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے صنعتی برادری کے مسائل کے حل اور شعبہ صنعت کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

جبکہ صنعتکاروں کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کوصوبہ پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کئے گئے کامیاب اقدامات پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کیا۔تاجررہنمائوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی کام دیکھ کر دوسرے صوبوں کے لوگ بھیکہنے لگے ہیں کہ شہباز شریف کو انکے صوبے کا سربراہ ہونا چاہیئے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چاروں صوبوں کے مل کر ترقی کرنے سے ہی پاکستان خوشحال ہوگا،صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے وفاق سے بات چیت کروں گا اور برآمدات کے فروغ کے حوالے سے بھی صنعتی برادری کو درپیش مسائل حل کئے جائیں گے۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں شفافیت اور تیز رفتاری سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ہمارا طرہ امتیاز ہے اور میں عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہوں۔ میں نے ساڑھے چار برس کے دوران صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور میری خواہش ہے کہ پنجاب کی طرح دیگر صوبے بھی تیز رفتاری سے ترقی کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کاملک ہے اور ہم نے مل کر اس کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے۔ یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرنے وزیراعلیٰ پنجاب کو تاجروں کے مسائل،ایکسپورٹرزکوریفنڈز نہ ملنے اور ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کو ہعراساں کئے جانے کے بارے میں آگاہ کیا۔۔