پی آئی اے کا کراچی سے گوادر کے لئے روزانہ ایک اضافی پرواز چلانے کا اعلان

بدھ 24 جنوری 2018 19:46

پی آئی اے کا کراچی سے گوادر کے لئے روزانہ ایک اضافی پرواز چلانے کا ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی ای) نے 26 جنوری سے ایک ہفتہ کے لئے کراچی سے گوادر کے لئے روزانہ ایک اضافی پرواز چلانے کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مذکورہ پرواز پی آئی اے کی شیڈول پروازوں کے علاوہ چلائی جا رہی ہے۔ اضافی پرواز چلانے کا فیصلہ گوادر میں 29 اور 30 جنوری کو ہونے والی گوادر ایکسپو کے لئے پی آئی اے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان نے کیا تھا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے ہیڈ آفس میں ہونے والی میٹنگ میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے نے وفاقی وزیر مملکت جہاز رانی چوہدری جعفر اقبال کو گوادر ایکسپو کی کامیابی کے لئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پورٹس اینڈ شپنگ اسد رفیع، سول ایوی ایشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ائر وائس مارشل عسید الرحمن، چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے ضیاء قادر قریشی، چیف کمرشل آفیسر بلال منیر شیخ، جنرل مینیجر شیڈولنگ قمر شمیم، جنرل مینیجر سینٹرل کنٹرول ذوالفقار خان اور ائر لائن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :