کراچی، یونیورسٹی روڈ پر ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا،تشدد کے بعد پولیس کے حوالے

بدھ 24 جنوری 2018 18:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پرلوٹ مارکرنے والا ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیاجسے خوب مرمت کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ لیاقت آباد میں ڈکیتی مزاحمت پرطارق نامی شخص زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈپرناکہ لگا کر لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو شہریوں نے دبوچ لیا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے قریب ناکا لگا کرشہریوں سے لوٹ مار میں ملوث ڈاکوکی شناخت عمیرکے نام سے کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوکے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔گلستان جوہرمہران سوسائٹی سے بارہ سال کے بچے فراز بنگش کی لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کیلئے سرد خانے منتقل کر دیا پولیس کے مطابق بچہ بارہ جنوری سے لاپتا تھا۔ لیاقت آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر21سال کا طارق زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :