کراچی، ملیر سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی

بدھ 24 جنوری 2018 18:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) کراچی ملیر کینٹ سے گذشتہ روز ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق گذشتہ روز ملنے والی لاش پچیس سالہ فراز بنگش کی ہے جوکہ گلستان جوہر کا رہائشی تھا۔

(جاری ہے)

اہل خانہ کے مطابق فراز نشے کا عادی تھا اور بارہ جنوری سے لاپتہ تھا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ نشے کی زیادتی کی وجہ سے فراز کی موت واقع ہوئی ہے۔یا د رہے کہ گذشتہ روز فراز بنگش کی لاش پولیس کو ملیر کینٹ کے علاقے مہران ٹاون سے ملی تھی۔

متعلقہ عنوان :