سندھ اور شہری حکومت کراچی میں صفائی ستھرائی کے موثرانتظامات میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے، سید علی حسین نقوی

بدھ 24 جنوری 2018 18:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) پاکستان کا معاشی حب کراچی حکمرانوں کی لاپرواہی کے باعث سیوریج کے گندے پانی اورکچرے کا ڈھیر بن چکاہے سندھ حکومت اور شہری حکومت کراچی میں صفائی ستھرائی کے موثرانتظامات میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے ضلع ملیرکی پولٹیکل کونسل کے اراکین کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ کراچی ڈویژن کے پولٹیکل سیکرٹری میر تقی ظفر،ضلع ملیر کے پولٹیکل سیکرٹری حسن عباس سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور گلی کوچوں میں کھڑا سیوریج کا گندابدبودارپانی شہریوں میں وبائی امراض کا باعث بن رہاہے، جب کے کروڑوں روپے مالیت کی لاگت سے بنائی گئی سڑکیں بھی تباہ حالی کاشکار ہوچکی ہیں، بلدیاتی ادارے فنڈز کی کمی کے بہانے بناکراپنی ذمہ داریوں سے فراراختیارکررہے ہیں، لیاقت آباد، سولجربازار، ملیر، شاہ فیصل کالونی، اورنگی ٹائون، لانڈھی کورنگی اور دیگر علاقوں کے عوام سیوریج کے گندے پانی اور کچرے کے ڈھیرکے باعث شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں، شہریوں کو پیدل آمد ورفت میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نیکہاکہ کراچی کے شہری صوبائی اور شہری برسراقتدار جماعتوں کے درمیان سیاسی رسہ کشی کے باعث رل رہے ہیں،انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر بلدیات جام خان شورو، میئر کراچی وسیم اختر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کراچی کے باسیوں کو سیوریج کے گندے پانی اورکچرے کا ڈھیرسے فوری طور پر نجات دلائی جائے۔

متعلقہ عنوان :