پی آئی اے کا 26 جنوری سے ایک ہفتہ کے لئے کراچی سے گوادر کے لئے روزانہ ایک اضافی پرواز چلانے کا اعلان

بدھ 24 جنوری 2018 18:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) پی آئی اے نے 26 جنوری سے ایک ہفتہ کے لئے کراچی سے گوادر کے لئے روزانہ ایک اضافی پرواز چلانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ روزانہ اضافی پرواز پی آئی اے کی شیڈول پرواز کے علاوہ چلائی جا رہی ہے۔ اضافی پرواز پرواز چلانے کا فیصلہ گوادر میں 29 اور 30 جنوری کو ہونے والی گوادرایکسپو کے لئے پی آئی اے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان نے کیا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے ہیڈ آفس میں ہونے والی میٹنگ میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے نے وفاقی وزیر مملکت جہاز رانی چوہدری جعفر اقبال کو گوادر ایکسپو کی کامیابی کے لئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پورٹس اینڈ شپنگ اسد رفیع ، سول ایوی ایشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ائر وائس مارشل عسید الرحمن، چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے ضیاء قادر قریشی، چیف کمرشل آفیسر بلال منیر شیخ، جنرل مینیجر شیڈولنگ قمر شمیم، جنرل مینیجر سینٹرل کنٹرول ذوالفقار خان اور ائر لائن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :