کراچی، واٹرکمیشن کا پانی کے منصوبوں کے دورے کے دوران عدم شرکت پر سیکرٹری پبلک ہیلتھ پر سخت برہمی کا اظہار

بدھ 24 جنوری 2018 17:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) واٹر کمیشن نے صوبے میں پانی کے منصوبوں کے دورے کے دوران عدم شرکت پر سیکرٹری پبلک ہیلتھ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں چیف انجینئر کے ہمراہ ذاتی طور پر 25 جنوری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو واٹرکمیشن کی جانب سے سیکرٹری ہیلتھ اور چیف انجینئر کے نام ایک نوٹی فکیشن جاری کیا جس میں صوبے میں پانی کے منصوبوں کے دورے کے موقع ہر عدم شرکت پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا کمیشن کا کہناتھا کہ سیکرٹری پبلک ہیلتھ کے اہم ترین دورے پر شرکت سے گریز کررہے ہیں۔

کمیشن نھ سیکرٹری پبلک ہیلتھ سے پانی اسکیموں سے متعلق 5 سالہ بجٹ کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سیکریٹری پبلک ہیلتھ اور چیف انجینئر سمیت 25 جنوری کوذاتی طور پر طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :